ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو ہفتوں پر محیط اپنے دورہ امریکا کے دوران ٹیکنالوجی کی بڑی امریکی کمپنیوں بالخصوصگوگل او رایپل کے ہیڈ کواٹرز کابھی دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بھی ہوگی۔بلومبرگ خبر رساں ایجنسی
کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ امریکا میں گوگل اورایپل کمپنیوں کے صدر دفاتر کا وزٹ بھی شامل ہے۔ شہزادہ سلمان ان کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات میں انہیں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔اس کے علاوہ شہزادہ سلمان لاس اینجلس میں سینما انڈسٹری کے علاوہ نیویارک، بوسٹن، لاس اینجلس، سان فرانسیسکو اور ہیوسٹن کے توانائی مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔