تہران/ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کیے تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار بنائے گا جبکہ ایران نے سعودی شہزادکے کے بیان کوبے معنی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف جھوٹی اور کڑوی باتیں کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار کیے تو سعودی عرب بھی ایسے ہتھیار بنائے گا۔
سعودی ولی عہد نے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کا عندیہ دیا۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتا لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ایران نے ایٹمی بم بنایا تو تو ہم بھی جلد سے جلد ایسا کریں گے۔ادھرایران کی وزارتِ خارجہ نے سعودی شہزادی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بے معنی قرار دیا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سعودی شہزادے کے بارے میں کہا کہ وہ ایک غیر حقیقی انسان ہیں اور بلا سوچے سمجھے بڑا الفاظ بولنے کو سیاست سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی شہزادے صرف جھوٹی اور کڑوی باتیں کرتے ہیں