جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

خطے کی صورتحال تبدیل،نیپالی وزیراعظم کا حلف برداری کے بعد پہلی غیر ملکی شخصیت کے طور پر پاکستانی وزیراعظم کا خیر مقدم کیا ظاہر کرتاہے؟افغانستان بھی سی پیک میں،چینی میڈیا کے انکشافات

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جو کہ بیلٹ و روڈ منصوبے (بی آر آئی) کا قومی منصبوبہ ہے تجارتی روٹوں کو مختصر کرکے علاقائی اقتصادی منظر نامے کی تشکیل نو کرکینہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء اور ملحقہ علاقوں کے دوسرے ممالک کیلئے کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ بی اینڈ آر منصوبہ جنوبی ایشیاء بھرمیں شہ سرخیاں بناہوا ہے

جہاں کے رہنماؤن کو چاہیے کہ وہ اپنے مقامی مفادات کازیادہ سے زیادہ خیال رکھنے کی کوشش میں علاقائی اقتصادی ادغام کے مستقبل پر غور کریں۔  کثیر الاشاعت چینی جریدہ “گلوبل ٹائنز”میں شائع شدہ ایک مضمون کے مطابق علاقے کے بعض ممالک میں اعلیٰ سطح پر مسلسل دوطرفہ تبادلوں کا عمل دیکھنے میں آیا ہے ۔ پاکستان کا تصور بہتر ہوا ہے۔ کیونکہ پاکستان بنی نوع انسان کی مشترکہ خوشحالی کیلئے چین کے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے اعلان کیے جانے والے منصوبے کی پوری حمایت کررہا ہے۔ مثال کے طور پر پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اعلیٰ سطح کی پہلی غیر ملکی شخصیت تھے جنہیں رواں مہینے نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر کے پی شرما اولی نیحلف اٹھانے کے بعد ان کا خیر مقدم کیا۔جریدہ مضمون میں کہا گیا ہے نیپال کے وزیراعظم عام طور پر حلف اٹھانے کے بعد اپنا پہلا دورہ بھارت کا کرتے ہیں اس کے پیش نظر پاکستان کو دعوت دینا اس بات کی علامت ہے ممکن ہے دونوں ممالک اقتصادی تعاون کو مذید مستحکم بنائیں گے۔ اگرچہ سی پیک کو دشواریوں کا سامنا ہے اقتصادی رہداری 2016میں جنوب مغربی پاکستان میں گوادر بندرگاہ کے ذریعے چینی اشیاء کی پہلی بحری ترسیل کے ذریعے حقیقت بن گیا ہے سی پیک جو کہ بی اینڈ آر قومی پراجیکٹ ہے نے پاکستان کو چین اور مغرب کو ملانے والے تجارتی روٹ میں اہم مقام حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ نیپال نے جہاں پاکستان کو تعاون میں اضافے کیلئے زیتون کی شاخ پیش کی ہے وہاں افغانستان نے بھی سی پیک منصوبوں میں ملوث ہونے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

بی اینڈ آر منصوبے کو شرکاء ممالک کے ساتھ چین کے اقتصادی مراسم میں اضافے کیلئے سیاسی آلے کے طور پر مرتب نہیں کیا گیا ہے۔  بلکہ یہ ان کے درمیان آپس میں رابطے کو مضبوط بنانے کیلئے ان سب کیلئے ایک کھلا پلیٹ فارم ہے مختلف شعبوں میں فعال تبادلوں سے جنوبی ایشائی معیشوتوں کی تصویر روشن تر ہوتی جارہی ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بی اینڈ آر منصوبے میں اقتصادی ادغام کے فروغ میں کافی کردار ادا کیا ہے۔ بی اینڈ آر منصوبے کا سرد مہری کا جواب دینے والے ممالک جنوبی ایشیاء کی نشاط ثانیہ کے تماشائی ہوسکتے ہیں اخبار لکھتا ہے کہ بھارت کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…