بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایران، ترکی اور دہشت گرد گروپوں کاسہ فریقی وحشت ناک اتحاد ہے، سعودی ولی عہد

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں ماہ کے آخر میں ریاض میں ہونے والی عرب سربراہی اجلاس سے قطر کو باہر رکھنے سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا ہے تاہم دوحہ کے ساتھ سفارتی تعلقات قطع کرنے کا فیصلہ طویل رہے گا۔مصری اخبار الشروق کے مطابق محمد بن سلمان نے رواں ہفتے مصر کے دورے میں مقامی مدیران سے ملاقات کے دوران قطر کو عرب سربراہی کانفرنس سے باہر نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی اتحادیوں کی جانب سے قطر پر ایک الزام ایران سے تعلقات کے حوالے سے بھی تھا جو خطے میں سعودی عرب کا بڑا حریف ملک ہے اور ان پر یمن میں حوثی باغیوں کی مدد کا الزام بھی ہے۔محمد بن سلمان نے کا کہنا تھا کہ ایران، ترکی اور دہشت گرد گروپوں کاسہ فریقی وحشت ناک اتحاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چاہتا تھا کہ ایک طرف ایران اور دوسری طرف روس اور شام کے درمیان قریبی تعلقات کو منقطع کیا جائے۔خیال رہے کہ روس اور ایران کی جانب سے شام میں جاری خانہ جنگی میں صدر بشارالاسد کی مکمل حمایت اور تعاون کیا جارہا ہے تاہم سعودی عرب کے اتحادی دوسری جانب سے امریکی مدد سے لڑائی میں مصروف ہیں جبکہ ترکی نے الگ محاذ کھول رکھا ہے۔شام میں جاری جنگ میں گزشتہ ماہ سے تشدد اور بمباری کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد اپنی جان گنوا بیٹھی ہے۔شامی مبصرین برائے انسانی حقوق کی تازہ رپورٹ کے مطابق مشرقی غوطہ میں 18 فروری کے بعد سے جاری بمباری میں 177 بچوں سمیت 800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے شام میں 30 روز کی جنگ بندی کے لیے قرار داد منظور کی گئی تھی تاہم اس پر عملدرا?مد نہیں ہوسکا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…