جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی مذاکرات پر آمادگی کو مثبت قرار دیدیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی مذاکرات پر آمادگی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی ممالک اور شمالی کوریا کے لیے خوش آئند ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی مذاکرات پر آمادگی بہت خوش آئند ہے ،شمالی کوریا مثبت اقدام کررہا ہے اور ابھی ہمیں اس حوالے سے دیکھنا ہوگا۔

تاہم امریکا کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایمانداری کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے اور امریکا اس حوالے سے اقدامات کرے گا تاکہ یہ صورت حال خراب نہ ہو۔ادھر سوئیڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوفن سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ 2016 کے انتخابات میں روس اور دیگر ممالک نے مداخلت کی تھی تاہم اس سال کے آخر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی گئی تو اس کا جواب دیا جائے گامگرروسی مداخلت امریکی ووٹنگ پر اثر انداز نہیں ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…