پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین کا دھماکہ خیز اقدام،جدید ترین جنگی طیارے سرحدی علاقے میں پہنچادئیے گئے،بھارت میں کھلبلی مچ گئی

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)بھارتی فوجی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے چین نے تبت میں اپنا فضائی دفاع مزید مضبوط بنانا شروع کردیا ہے ۔چین نے اپنی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کا دفاعی نظام بہتر بنانے کیلئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)کیساتھ اپنا فضائی دفاع بہتر بنانا شروع کردیا ہے تا کہ اس علاقے میں بھارتی خطرے کا مقابلہ کیا جاسکے ۔چین کے معروف اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق علاقے کی لی گئی

تصاویر سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ دنوں چین نے جے 10اورجے11جنگی طیاروں کی اس علاقے میں مشقیں کیں جن پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی عسکری ماہرین اور ٹی وی کے تبصرہ نگار سانگ ژانگ پنگ نے کہا کہ چین کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ اس پہاڑی علاقے میں اپنی فضاؤں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے نمایاں اقدامات کرے ۔ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے پاس 3.5جنریشن فائٹر جدید جنگی طیارے موجود ہیں اور پہلے اس قسم کی کارروائی جنوبی اور مشرقی تھیٹر کمانڈ کے علاقے میں بھی کی گئی تھی ۔ یہ جیٹ طیارے پیپلزلبریشن آرمی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے تحت ایئرفورس کی ایوی ایشن بریج کیساتھ منسلک کئے گئے ہیں ۔یہ معلومات پیپلزلبریشن آرمی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں ۔ چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ بھارتی سرحد کیساتھ پہاڑی جنگی علاقوں کے دفاع کی ذمہ دار ہے ۔ تبت کے علاقوں میں ایل اے سی 3488کلومیٹرطول بلد میں واقع ہے ۔سانگ ژانگ پنگ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں چین کے تیسری جنریشن کے جو جنگی طیارے موجود ہیں وہ بھارت کی طرف سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…