ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

یورپ تارکین وطن کے معاملے پر یکجہتی دکھائے،جرمن چانسلر

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے بلاک میں سیاسی پناہ کے مشترکہ ضوابط بنانے کے حوالے سے پیش رفت کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی رہنماؤں کا ایک غیر رسمی اجلاس بدھ کو منعقد ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ا نہوں نے یورپی یونین کے ارکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یونین کی ایسی رکن ریاستوں کو، جو بلاک سے مالی تعاون کی امید رکھتی ہیں، مہاجرین اور تارکین وطن کے معاملے پر بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

چانسلر میرکل نے یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ یورپی یونین کی سطح پر پناہ کے مشترکہ قوانین بنانے کے لیے پیش رفت کریں۔انہوں نے کہاکہ یکجہتی ایک طرفہ ٹریفک نہیں ہے۔ میرکل کا کہنا تھا کہ یونین کے اجتماعی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کئی رکن ممالک کی معیشت بہتر بنانے کے لیے انہیں ان کے حصے سے زیادہ رقم دی جاتی ہے، اسی طرح انہیں مہاجرین کے معاملے پر بھی اجتماعی مفاد پیش نظر رکھنا چاہیے۔ میرکل نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یورپی رہنما رواں برس جون تک پناہ کے مشترکہ یورپی قوانین تیار کر لیں گے۔ یورپی یونین کا آئندہ غیر رسمی سربراہی اجلاس بدھ کومنعقد ہو رہا ہے جب کہ باقاعدہ یورپی سمٹ مارچ میں منعقد ہو گی۔ہنگری، پولینڈ، چیک جمہوریہ اور سلوواکیہ جیسے مشرقی یورپ کے ممالک یورپی کمیشن کے مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کا منصوبہ قبول کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن اور مہاجرین کی اکثریت اٹلی اور یونان پہنچتی ہے۔ لازمی کوٹے کے تحت ان تارکین وطن کی دیگر یورپی ممالک منتقلی کے منصوبے کا مقصد ان دونوں ممالک پر دباؤ کم کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…