منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امیگریشن اصلاحات سے متعلق مجوزہ قوانین، امریکی سینیٹ نے بل مستردکردیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے امیگریشن نظام میں اصلاحات سے متعلق وہ چاروں بِل مسترد کردئیے جن پر ایوان میں رواں ہفتے بحث ہوتی رہی تھی۔چاروں بِلز کا مقصد ان لاکھوں نوجوان تارکینِ وطن کو تحفظ فراہم کرنا تھا جو اپنے والدین کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے امریکہ آئے تھے اور جن کے امریکہ میں قیام کی اجازت پانچ مارچ کو ختم ہورہی ہے۔رائے شماری میں ایوان نے جن چار مجوزہ قوانین کو مسترد کیا ہے۔

ان میں سے دو 16 ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ارکان نے مشترکہ طور پر پیش کیے تھے۔ان میں سے ایک مجوزہ قانون ان نوجوان تارکینِ وطن کو کئی برسوں پر مشتمل طریقہ کار کے تحت امریکی شہریت دینے سے متعلق تھا جب کہ دوسرے میں صدر ٹرمپ کی جانب سے سے تجویز کردہ سخت بارڈر کنٹرول اور ان شہروں کے خلاف کریک ڈاو?ن کے لیے فنڈ مختص کرنے کی تجاویز شامل تھیں جو غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی میں وفاقی اداروں کے ساتھ تعاون سے انکار کریں۔

ان دونوں بِلز کے حق میں 100 رکنی سینیٹ میں صرف 39 ووٹ آئے جس پر وائٹ ہاوس نے سخت برہمی ظاہر کی ۔امریکی حکام کے مطابق بچپن میں غیر قانونی راستے سے اپنے والدین کے ہمراہ امریکہ آنے والے نوجوان تارکینِ وطن کی تعداد لگ بھگ آٹھ لاکھ ہے جنہیں صدر اوباما کے دور میں منظور کیے جانے والے ایک قانون کے تحت امریکہ میں تعلیم اور روزگار کے حصول کی عارضی اجازت دی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…