واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ جلد ہی ایک بل پر بحث کا آغاز کرنے والی ہے جس میں امیگریشن سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا احاطہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بل خاندان کے افراد کو یکجا کر نے سے متعلق امیگریشن کے موجودہ نظام کو ایک نئے سسٹم میں تبدیل کر دے گا۔
جس کی بنیاد پوائنٹس پر ہوگی ۔ اسے میرٹ امیگریشن کا نام دیا جا رہا ہے۔پوائنٹ کی بنیاد کا امیگریشن سسٹم کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ برطانیہ میں پہلے سے ہی اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ جرمنی بھی پوائنٹس پر مبنی نظام شروع کرنے جا رہا ہے۔ جب کہ کینیڈا اور آسٹریلیا میں یہ سسٹم طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔