بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ،امریکی تھنک ٹینک

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے معروف تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں فارن پالیسی پروگرام کیلئے سینئر فیلو ڈاکٹر وانڈا فیلباب براؤن نے الزام عائدکیا ہے کہ پاکستان دہشتگرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے اور طالبان افغانستان میں حملے کر کے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے معروف تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں فارن پالیسی پروگرام کیلئے سینئر فیلو ڈاکٹر وانڈا فیلباب براؤن نے ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان پر الزام عائدکیا کہ پاکستان دہشتگرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے اور طالبان افغانستان میں حملے کر کے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں،امریکہ میں اب اس حوالے سے ماحول تبدیل ہو چکا ہے اور پاکستان امریکہ

میں ایسے کئی دوستوں سے محروم ہو چکا ہے جو اس سے پہلے اس کی حمایت کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہحقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کے حوالے سے مسئلہ صرف پاکستان کے رضامند ہونے کا نہیں ہے بلکہ اس سلسلے میں ایسی بھرپور کارروائی کیلئے پاکستان کی صلاحیت میں کمی بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،امریکہ اور افغانستان دونوں حقانی نیٹ ورک پر پاکستان کے اثرورسوخ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر ہے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…