ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

تارکین وطن کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب نے مزید 12 پیشے اور ان کی ملازمتیں سعودی مردوخواتین کیلئے مختص کردیں ،فیصلے کا اعلان

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے مزید 12 پیشے اور ان کی ملازمتیں سعودی مرد وخواتین کیلئے مختص کردیں ، عملدرآمد آئندہ ہجری سال سے کیا جائے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزار ت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے کہا ہے کہ سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود

ڈاکٹر علی الغفیص نے مزید 12پیشے اوران کی ملازمتیں سعودی مرد و خواتین کیلئے مختص کردیں جن پر عملدرآمد آئندہ ہجری سال کے شروع سے کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ملازم مرد و خواتین کی شرح بڑھانے اور انہیں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے طے کیا گیا ہے کہ گھڑیوں ، چشموں ، طبی سازوسامان و آلات ، الیکٹرانک اشیاء ، فاضل پرزوں،تعمیراتی سامان، انواع و اقسام کے قالینوں ، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں ، گھریلو و دفتری فرنیچر ،تیار ملبوسات، بچوں کے ملبوسات، مردانہ لوازمات اور گھریلو برتن نیز مٹھائیاں فروخت کرنے والی دکانوں پر فروخت کا کام سعودی خواتین اور مرد ہی کرسکیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ جن دکانوں پر خواتین کی تقرری کو لازم کیا گیا تھااس فیصلے کی پابندی قوت سے کرائی جائیگی اورنیا فیصلہ مذکورہ فیصلے کے منافی نہیں۔  سعودی وزار ت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے کہا ہے کہ سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود ڈاکٹر علی الغفیص نے مزید 12پیشے اوران کی ملازمتیں سعودی مرد و خواتین کیلئے مختص کردیں جن پر عملدرآمد آئندہ ہجری سال کے شروع سے کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…