ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی انتخابات میں مداخلت من گھڑت کہانیاں،دھاندلی کاالزام لگاکر امریکاخود کونقصان پہنچا رہا ہے، پیوٹن

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(سی پی پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی انتخابات میں مداخلت کو من گھڑت کہانیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کاالزام لگا کر امریکا خود کو نقصان پہنچا رہا ہے، روس چین تعلقات میں بہتری میں سب کا مفاد ہے۔ماسکو میں اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں،

سفارت کاروں کا آپس میں رابطے رکھنا ایک معمول کا عمل ہے اور ان الزامات کا مقصد صدر ٹرمپ کی صدارت کو غیر قانونی ثابت کرنا ہے۔امریکا اور روس تعلقات پرروسی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور کچھ پابندیوں کے سبب تعلقات میں بہتری نہیں آسکی تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ روس اور امریکا کے تعلقات معمول پر آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مختلف مسائل پر روس اور امریکا مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے روسی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں اور روس کابل حکومت کی مدد کے لیے تیار ہے کیونکہ اس وقت اسے عالمی معاونت کی ضرورت ہے۔ امریکا اور روس مل کر بھی ا فغانستان کی مدد کرسکتے ہیں۔شمالی کوریا کے حوالے سے روسی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا میں جو ہو رہا ہے وہ ردعمل ہے کیونکہ امریکا بہت سیمعاہدوں سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ روس کوریا ئی خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دیکھنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔شام کے حوالے سے صدر پیوٹن کا کہنا تھاکہ امریکا شام میں قیام امن کے عمل میں مکمل طور پر حصہ نہیں لے رہا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…