برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہاہے کہ جرمن حکومت مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس قرار داد کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے یروشلم کی حیثیت پر مذاکرات ہونا ہیں۔ چانسلر میرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی دو ریاستی حل کے
لیے مذاکرات کا حامی ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد بھی میرکل نے کہا تھا کہ جرمنی ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے متفق نہیں ہے۔ دوسری جانب کینیڈا نے بھی امریکا کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔