منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی سے آگاہ تھی یا نہیں؟سابق امریکی صدر اوبامانے بھارت میں ہی بھارتیوں کی امیدیں خاک میں ملادیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا۔یاد رہے کہ 2011 میں بارک اوباما کے دورِ صدارت میں امریکی اسپیشل فورسز کی جانب سے ایبٹ آباد میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ 2017 کے دوران اوباما سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے اسامہ کو چھپایا ہوا تھا یا اس کی موجودگی

سے ناواقف تھا؟جس پر اوباما نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ثبوت نہیں کہ حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی سے آگاہ تھی۔اس سمٹ میں سپرماڈل ناؤمی کیمپ بیل، مکیش امبانی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں عہدہ صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد یہ اوباما کا بھارت میں پہلا خطاب ہے۔دوسری جانب ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ سے بات چیت میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے مسلمان شہریوں کو بھارتی ہونے کا احساس دلانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…