اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فیس بک بانی مارک زکر برگ کی بہن کیساتھ دوران پروازجنسی ہراسانی کا واقعہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ فضائی سفر کےدوران جنسی حراسانی کا شکار، جہاز کے عملے سے شکایت کرنے پر عملے نے سیٹ بدلنے کی کوشش کی، رینڈی نے ائیر لائن کو شکایتی خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز

کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ فضائی سفر کےدوران جنسی حراسانی کا شکارہوئی ہیں جس کا انکشاف ان کی جانب سے ائیر لائن کو لکھے گئے شکایت خط کے بعد سامنے آیا ہے۔ فیس بک بانی کی 35 سالہ بہن رینڈی زکربرگ گزشتہ دنوں الاسکا ایئرلائنز کی پرواز سے کیلیفورنیا سے میکسیکو کے شہر میزاٹلان جا رہی تھیںکہ اسی دوران فرسٹ کلاس میں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے ان کے ساتھ غیراخلاقی گفتگو کی اور ان پر جملے کسے۔رینڈی زکر برک کا کہنا ہے کہ جب میں نے اس ناخوشگوار واقعے کے متعلق پرواز کے عملے سے شکایت کی تومعلوم ہوا کہ وہ اس شخص کے اس رویے سے پہلے ہی آگاہ تھے۔ انھوں نے بتایا کہ طیارے کے عملے نے میری شکایت پرکارروائی کرنے کے بجائے میری سیٹ بدلنے کی کوشش کی۔رینڈی نے اس ناخوشگوار واقعے پر الاسکا ائیر لائن کو ایک شکایت مراسلہ بھی بھیجا ہے جس کے بعد ائیرلائن نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر رینڈی کے ساتھ پیش آئے واقعہ کو سنجیدہ نوعیت کا قرار دیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…