ماسکو(آئی این پی )روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے 2018 کے الیکشن میں امریکا پر اثرانداز ہونیکا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ روس پر ڈوپنگ الزامات نئے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے روسی شہر چلیا بنسک میں میڈیا سے گفتگو میں 2018 کے الیکشن میں امریکا پر اثرانداز ہونے کا الزام لگا دیا، کہتے ہیں
کہ امریکا کھیلوں کی تنظیموں کے ذریعے روس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس پر ڈوپنگ الزامات نئے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ روس میں دو ہزار اٹھارہ میں صدارتی الیکشن ہوں گے، جس میں ولادی میرپیوٹن کے واضح اکثریت سے جیتنے کے امکانات ہیں۔ اس سے قبل امریکا دو ہزار سولہ کے صدارتی الیکشن میں روس پر مداخلت کا الزام لگا چکا ہے۔