ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں ۔۔ہزاروں نوکریاں سعودی عرب نے شاندار منصوبے کا اعلان کر دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ کے ساحل پر نیا شہر بسانے کا منصوبہ ، آئندہ 10سال کے دوران 18ارب سعودی ریال کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے 36ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا

ہونگے ، آئندہ دو سالوں میں منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا،العربیہ ٹی وی کی رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق معروف عرب ٹی وی العربیہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت جدہ کے ساحل پر ایک نیا شہر بسانے کا منصوبہ رکھتی ہے جس پر آئندہ دو سالوں میں کام آغاز ہو جائے گا۔ منصوبے پر 18ارب سعودی ریال کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے 36ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔ منصوبے کا مقصد جدہ کو دنیا کے ایک سو بڑے شہروں میں سے ایک بنانا ہے۔ جدہ الجدید نامی اس منصوبے کے تحت بنایا جانے والا نیا شہر پچاس لاکھ مربع میٹر پر محیط ہوگا جسے 6بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شہریوں کی آسانی اور سہولت کیلئے تفریح گاہیں بنائی جائیں گی، ایسے خریداری اور تجارتی مراکز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے میں نئے مکانات ، نئے عجائب گھر ،ثقافتی ، سماجی اور کاروباری مراکز ، باغات ، تفریحی پارک ، کھیلوں کے میدان ، ہوٹل اور مہمان نوازی کے مراکز ،دکانیں اور ساحل سمندر پر لوگوں کے لیے سیر گاہیں شامل ہیں۔منصوبے کا باقاعدہ آغاز 2019میں تعمیراتی کام کے آغاز کیساتھ ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…