’’بھارت نفسیاتی مریض، اوقات سے باہر ہو رہا ہے‘‘ سشما سوراج کی پاکستان مخالف تقریر پر چین نے ہندو سورمائوں کو آئینہ دکھا دیا

27  ستمبر‬‮  2017

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ کو پاکستان کے خلاف تقریر اور بے بنیاد الزامات مہنگے پڑ گئے، چینی اخبار نے سشما سراج کی تقریر کو سیاسی طور پر ناقابل یقین اور غیر نفسیاتی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے سشما سوراج نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلاتا ہے جبکہ بھارت دنیا کو آئی

ٹی ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں شسما سوراج کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ نے عالمی برادری کے سامنے ناقابل یقین اور غیر نفسیاتی تقریر کی ہے جو بھارت کے نفسیاتی مرض کو ظاہر کرتی ہے چینی اخبار نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں کیونکہ دہشت گردی پاکستان کی قومی پالیسی نہیں ہے، بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر اپنی اوقات سے باہر ہو رہا ہے۔گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے اخبار میں کہا گیا ہے کہ بھارت اگر ڈاکٹرز اور انجینئرز تیار کرتا ہے تو وہاں پر غربت کا راج بھی ہے، بھارتی وزیر خارجہ پہلے اپنے ملک سے اشرفیائی نظام کو ختم کریں اور پھر کسی پر الزام تراشی کریں۔ چینی اخبار میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں تقریر پریشانی کی غمازی تھی۔واضح رہے کہ سشما سوراج کی نفرت انگیز تقریر کے جواب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیاتھا۔ملیحہ لودھی نے

بھارت کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سرپرست اعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھکنڈے کے طور پراستعمال کرتا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریندر مودی گجرات میں مسلمانوں کےقتل عام میں ملوث رہا ہے جبکہ بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اس پر بھارتی قبضہ غیرقانونی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیں اور فریقین تنازعہ حل نہ کرسکیں تو اقوام متحدہ اور عالمی برادری مداخلت کے پابند ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…