بیجنگ (این این آئی)چین نے اس امید کا اظہارکیاہے کہ پاکستان اوربھارت مذاکرات اوررابطوں کو بہتربنانے کے ذریعے جموں وکشمیرکے دیرینہ تنازعہ کو حل کرسکتے ہیں۔چینی دفترخارجہ کے ترجمان لو کانگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اوربھارت مشترکہ طورپرعلاقائی امن کو یقینی بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر تاریخ کا باقی رہ جانے والا تنازعہ ہے اور پاکستان اوربھارت
مذاکرات اوررابطوں کو بہتربنانے کے ذریعے اس دیرینہ تنازعہ کو حل کرسکتے ہیں۔ترجمان سے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اوآئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چین اس رپورٹ کا جائزہ لے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکے دیرینہ تنازعہ پر چین کا موقف واضح ہے، چین سمجھتاہے کہ یہ تاریخ کا باقی رہ جانے والا تنازعہ ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اورچین مشترکہ طور پرعلاقائی امن کو یقینی بناسکتے ہیں۔ کشمیر کے بارے میں چین کے دوٹوک اعلان پر بھارتی میڈیا میں شدیدردعمل دیکھنے میں آیا ہے