اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کے بارے میں بعض ممالک کے خدشات بے بنیاد ہیں ، ترجمان چینی فضائیہ

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آئی این پی )چین کی فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کے ساتھ اپنی جاری تربیتی مشق کے بارے میں خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمول کی مشقیں ہیں ۔عوامی سپاہ آزادی فضائیہ کے ترجمان شین جن کی نے کہا کہ بعض ممالک کیلئے اس بارے میں کوئی ضرورت سے زیادہ عمل کا مظاہرہ کرے اوراس کے بارے میں زیادہ شوروغوغا نہ کیا جائے ، ان کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اس قسم کی مشقوں کے استعمال کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کریں ۔ترجمان نے کہا کہ فوجی مشقیں کرنا بین الاقوامی طریقہ ہے اور غیرملکی افواج کے ساتھ بناوٹی

حربی تربیت ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے ہرملک کی افواج کے لئے ضروری ہے، ’’ شاہین Vi‘‘کے نام سے جاری مشترکہ مشقیں سات ستمبر کو چین میں شروع کی گئیں اور 27ستمبر تک جاری رہیں گی ،چین نے ان مشقوں کیلئے جے ۔11لڑاکا طیارے ، جے ایچ ۔7لڑاکا بمبار طیارے ، کے جے ۔200اواکس طیارہ اور زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل اور ریڈار ٹرپس سمیت زمینی افواج بھیجی ہیں جبکہ پاکستان نے ان مشقوں کیلئے جے ایف ۔17تھنڈر جیت طیارے اور پیشگی خبردار کرنیوالا طیارہ بھیجا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…