روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر ملوث برمی فوج اور بدھ غنڈوئوں کو عذاب الٰہی نے گھیر لیا

14  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث میانمار کی فوج اور بدھ غنڈوئوں پر عذاب الٰہی نازل۔ تفصیلات کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے اور ان کی املاک جلانے والے فوجیوں اور بدھ غنڈوئوں پر عذاب الٰہی مسلط ہو گیا ہے اور دیوہیکل چمگادڑوں نے میانمار کی فضائوں کو ڈھک لیا ہے جبکہ برمی فوج اوربدھ غنڈوئوں

پر بھی ان دیو ہیکل چمگادڑوں کے غولوں کے حملے شروع ہو چکے ہیں۔ نہتے ، بیگناہ ، غریب الوطن روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والی میانمار کی فوج اور بدھ غنڈے ان دیوہیکل چمگادڑوں سے ڈر کر بھاگتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دیوہیکل چمگادڑوں کے غول کے غول میانمار کی فضائوں پر مسلط ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میانمار میں ایک ایسا بدھ رہنما جلدی مرض میں مبتلا ہو گیا ہے جس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا نہ صرف حکم دیا بلکہ خود بھی درجنوں مسلمانوں کے قتل میں ملوث رہا ہے۔ اس کے جسم میں انگلی نما گلٹیاں ظاہر ہونا شروع ہوئیں اور پھر کچھ ہی دنوں میں اس کا سارا جسم ان گلٹیوں سے بھر گیا تھا۔ خیال رہے کہ میانمار کی ریاست رخائن جہاں کی اکثریتی آبادی مسلمان ہے اس وقت بدھ غنڈوئوں اور برمی فوج کی جانب سے مظالم کا شکار اور نقل مکانی پر مجبور کر دی گئی ہے ۔ ہزاروں کے قریب مسلمان نوجوانوں کو قتل کر کے ان کے اعضا جسم سے جدا کئے جا چکے ہیں جبکہ بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر عالم اسلام کی جانب سے بھی کوئی عملی اقدام دیکھنے کو نہیں آرہا جبکہ ریاست رخائن میں موجود مسلمانوں کی املاک جلائی جا رہی ہیں اور برمی فوج کی زیر نگرانی اور سرپرستی بدھ غنڈے مسلسل مسلمانوں کے گائوں نذر آتش اور قتل عام میں مصروف ہیں۔۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…