نئی دہلی/ دی ہیگ(آئی این پی)بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے اپنے دہشتگرد کلبھوشن یادو کے دفاع میں تحریری دلائل انصاف کی عالمی عدالت میں جمع کرائے گا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت ہالینڈ میں قائم انصاف کی عالمی عدالت میں اپنے تحریری دلائل میں بھارت موقف اختیار کرے گا کہ اسے کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی اور اس کا مقدمہ پاکستان کی فوجی عدالت نے چلایا۔بھارت کو توقع ہے کہ انصاف
کی عالمی عدالت کلبھوشن کی سزا کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دے گا۔دہشتگردی اور جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر پاکستان کی فوجی عدالت کلبھوشن کو سزائے موت سنا چکی ہے۔اور اسے سرکاری وکیل دے کر اپنے دفاع کا بھرپور موقع دے چکی ہے۔بھارت نے مئی میں کلبھوشن کی سزا کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ کلبھوشن کی سزائے موت پر عمل درآمد رکوادیا تھا۔کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی اور جاسوسی کی۔
کلبھوشن کیس میں پاکستان اپنے تحریری دلائل رواں سال دسمبر میں عالمی عدالت میں جمع کرائیگا۔