برلن(این این آئی)جرمنی نے افغان مہاجرین کی اجتماعی مک بدری کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ قبل ازیں افغان دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے پر ہونے والے حملے کے بعد یہ سلسلہ معطل کر دیا گیا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 12 افغان مہاجرین کو ڈسلڈورف ایئر پورٹ سے واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔ ان سب کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔ افغانستان میں سلامتی کی ابتر صورتحال کے
باعث فلاحی تنظیمیں افغان مہاجرین کی ملک بدری کے خلاف ہیں۔ جرمنی سے اب تک سو سے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔