جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

افغان صدر کی عقل ٹھکانے آگئی، پاکستان سےکیا درخواست کر دی؟

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پر امن تعلقات ہمارا قومی ایجنڈا، پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کشیدہ تعلقات کے خاتمے کے لیے پاکستان کو ‘جامع مذاکرات کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کشیدہ تعلقات کے خاتمے کیلئے پاکستان کو جامع مذاکرات کی پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات ہمارا قومی ایجنڈہ ہے، اور ہمسایہ ملک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیںانہوںنے عسکریت پسندوں پر ہتھیار ڈالنے پربھی زور دیاہے۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں کابل میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس کے دوران اشرف غنی نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ملک کے خلاف ’غیر اعلانیہ جنگ‘ مسلط کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کو اس بات پر کس طرح قائل کیا جاسکتا ہے کہ ایک مستحکم افغانستان، اسے اور اس خطے کو مدد فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کو علیحدہ کرنے والی سرحد ‘دیورنڈ لائن بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع کا باعث ہے، برطانیہ کی بنائی ہوئی تقریباً ایک صدی پرانی اس سرحد کو دنیا بطور عالمی سرحد کے تسلیم کرچکی مگر افغانستان یہ حقیقت تسلیم کرنے سے اب تک گریزاں ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…