بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے آخری الٹی میٹم کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنی فوج سرحد سے پیچھے ہٹانے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع شدت کے بعد مفاہمتی صورتحال پر آ گیا ہے۔ اس سے قبل چینی تھنک ٹینک کے اراکین کا کہنا ہے کہ سکیم سیکٹر میں ڈوکلا کے مقام پر بھارت کی جانب سے تعینات فوجیوں کو علاقے سے نکالا یا پھر انہیں گرفتار جا سکتا ہے۔شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے انسٹیٹیوٹ کے تحقیق کار
ہو زیونگ کے مطابق چینی حکومت اور تھنک ٹینک کی جانب سے متعدد بار انتباہ کے باوجود ڈوکلا سے فوجی نہ ہٹانے پر چین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہاتھا۔یاد رہے کہ اس تنازع کا آغاز رواں سال جون میں اُس وقت ہوا تھا جب بھارتی فوج کی جانب سے ڈوکلام میں چینی علاقے میں سڑکوں پر جاری کام کو روک دیا گیا تھا جس کے بعد چینی اور بھارتی فوج آمنے سامنے ہے۔چین، بھارت اور بھوٹان کی سرحدوں کو آپس میں ملانے والے اپنے علاقے میں ایک سڑک تعمیر کر رہا ہے اور یہ علاقہ بھارتی ریاست سکم سے ملتا ہے۔