اسلام آباد (این این آئی)ترکمانستان سے پاکستان کو گیس کی فراہمی 2020ء تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تاپی پائپ لائن کے ذریعے تین سال بعد ترکمانستان سے پاکستان کو گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تاپی پائپ لائن کی تعمیر کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور کرلی گئی ہیں، اب ترکمانستان اپنے ملکی حدود میں پائپ لائن کی تعمیر خود کرے گا جبکہ افغانستان میں پائپ لائن مشترکہ طور پر تعمیر کی جائے گی۔
قبل ازیںروس کی سرکاری تعمیراتی کمپنی روسٹیک کارپوریشن نے پاکستان میں 680 میل لمبی گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ڈھائی ارب ڈالرز لاگت والی اس پائپ لائن پر 2017 میں کام شروع ہوگا۔یہ 1970 کی دہائی کے بعد روس کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر شروع کیا جانے والا پہلا منصوبہ ہوگا۔روسٹیک کارپوریشن اس پائپ لائن کو تعمیر کرے گی جو روسی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی جانب کھینچے گی۔