جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطر کی حمایت میں ترکی نے انتہائی قدم اُٹھالیا،سعودی عرب کو انتباہ جاری

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترک نائب وزیر اعظم نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر سے کیے گئے تیرہ مطالبات واپس لے لے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ممالک کے پیش کردہ یہ مطالبات قطر کی خود مختاری کے خلاف ہیں۔ ترک نائب وزیر اعظم نعمان کورتولموش کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی طرف قطر سے کیے گئے مطالبات نہ صرف دوحہ حکومت کی خود مختاری کے خلاف ہیں

بلکہ ان سے مزید تنازعات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات عائد کرتے ہوئے گزشتہ ماہ یہ مطالبات کیے تھے، جن میں الجزیرہ ٹیلی وڑن چینل کی بندش کے علاوہ قطر میں ترک فوجی چھاؤنی کو بند کرنے جیسی شرائط بھی شامل ہیں۔آئندہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے خلیجی ممالک کے دورے سے قبل کورتولموش نے متحدہ عرب امارات کو ڈھکے چھپے انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’تنازعات سے تنازعات ہی جنم لیتے ہیں اور اس صورتحال میں غیر متوقع نتیجہ ہی نکلتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ایردوآن اپنے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران فریقین کا موقف سنیں گے لیکن سعودی عرب کو یہ مطالبات واپس لے لینا چاہییں۔ترک نائب وزیر اعظم نعمان کورتولموش نے بھی کہاکہ اس تنازعے کے پرامن حل کی خاطر تمام فریقوں کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے جبکہ انقرہ حکومت اس تناظر میں ثالث کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ترک نائب وزیر اعظم کا البتہ خیال ہے کہ خلیجی ممالک کا یہ بحران حل ہو سکتا ہے اور ایردوآن اپنے اس دورے کے دوران اس سلسلے میں بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ لازمی ہے متحدہ عرب امارات ایک ایسا موقف اختیار کرے، جو امن اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہو، ’’ورنہ تنازعات سے تنازعات ہی پیدا ہوتے ہیں، جن کے نتائج کسی کو معلوم نہیں ہوتے۔

نعمان کورتولموش نے واضح کیا کہ ترکی کا قطر میں اپنا فوجی اڈہ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بدھ کے دن ہی ترکی نے اپنے مزید فوجی اس چھاؤنی پر تعینات کیے ہیں۔ تاہم انقرہ کے مطابق یہ ترک فوجی قطر کے ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ ان کا ہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں ترکی اور قطر کے فوجی مشترکہ مشقیں بھی کریں گے، جن میں ممکنہ طور پر امریکی دستے بھی شریک ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…