ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک، بھارت فائنل میچ کے دوران جمائمہ خان کیا کرتی رہیں؟ جمائمہ کے ایک ہی جملے نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا!!

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح کا جشن آج بھی جاری ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کی یادگار فتح سے متعلق گفتگو کی جا رہی ہے۔ایک جانب جہاں پاکستانی جشن منانے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب سیاست کے کپتان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان بھی پاکستان کی جیت پر خوشی سے نہال ہیں۔ وہ ناصرف اس میچ کیلئے پاکستان کو سپورٹ کرتی رہیں

بلکہ انہوں نے اپنے بیٹوں کی میچ دیکھتے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔میچ میں جب پاکستان کی فتح ہوئی تو جمائمہ نے جشن منانے کا منفرد انداز اپنایا اور کچھ بھی لکھنے کے بجائے ٹوئٹر پر صرف اتنا ہی لکھ دیا” پاکستان زندہ باد“ اور ساتھ ہی بلے، پاکستان کے جھنڈے اور تالی بجاتے ایموجیز بھی لگا دئیے۔جمائمہ خان کی جانب سے اس انداز میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر پاکستانی بھی کافی مشکور ہوئے اور ان کیساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کیلئے ان کے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ جب پاکستان جیت کے قریب پہنچ چکا تھا تب جمائمہ کی خوشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پرانا ملی نغمہ ”ہم ہیں پاکستانی، ہم تو جیتیں گا ہاں جیتیں گے“ شیئر کیا اور کہا کہ سنہری دور کا یہ ملی نغمہ ذہن میں اٹک گیا ہے۔

INDvPAK ?????

A post shared by Jemima Khan (@khanjemima) on

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…