نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزارت داخلہ کی پھرتیاں گلے پڑ گئیں۔ وزارت داخلہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اسپین اور مراکش کے درمیان سرحد کی تصویر کو پاکستان سے متصل بھارتی سرحد دکھا دیا جس پر سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس تصویر کو شائع کرنے کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحد پر فلڈ لائٹسں لگائی گئی ہیں، لیکن حقیقت میں یہ تصویر 2006 میں اسپین کے فوٹو گرافر نے کھینچی تھی۔ وزارت داخلہ نے اس غلطی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اسمگلنگ روکنے کے لیے فلڈ لائٹس نصب کی ہیں۔