دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر بحران کے باعث قطری حکومت کو شہریوں کے لیے راشن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعدد ممالک سے رابطہ کرنا پڑ رہاہے ۔ اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے قطر کو پاکستان کی طرف سے مرغی کے گوشت کی ایکسپورٹ شروع کر دی گئی ہے ۔وفا ق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر زبیر طفیل کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے قطر کی غذائی ضروریات کے کچھ راستے بند ہونے پرقطری تاجروں سے رابطہ کر کے پاکستا ن سے ہر طرح کی غذائی ضرورت پوری کرنے کی پیش کش کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ رابطے کے نتیجے میں کچھ قطرے کمپنیز نے فوری طور پر مرغی کے گوشت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پاکستانی کمپنیوں سے رابطہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ قطر کے لیے مرغی کا گوشت ہوائی جہاز کے ذریعے ایکسپورٹ کیا گیا ہے۔تاہم ماہرین کا کہناہے کہ قطر کو بڑے پیمانے پر اگر مرغی کے گوشت کی ترسیل شروع کی گئی تو پاکستانی مارکیٹ میں مرغی کے کوشت کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے ۔