عجمان(مانیٹرنگ ڈیسک) اماراتی ریاست عجمان میں ایک نوسرباز نے بینک سے رقم نکلوا کر نکلتے ہوئے شہری کو لوٹ لیے لیکن اس نے لوٹنے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کیا کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک شخص بینک سے 70ہزار درہم نکلوا کر نکلا تو اسے ایک اجنبی آدمی ملا۔ اجنبی نے کہا کہ ”میں نے کبھی درہم نہیں دیکھے، کیا تم مجھے دکھا سکتے ہو؟“اس شخص نے تمام رقم اس شخص کو پکڑا دی۔ اجنبی اس کی آنکھوں کے
سامنے رقم کو الٹ پلٹ کر کچھ دیر دیکھتا رہا اور پھر جوں کی توں واپس کر دی۔ جب اجنبی چلا گیا تو اس شخص کو احساس ہوا کہ اس کی رقم کم ہے۔ اس نے گنی تو پتا چلا کہ اجنبی اسے 24ہزار ریال کا چونا لگا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم اور اس کی معاونت کرنے والے بیٹے کو شارجہ سے گرفتار کر لیا ہے اورہتھیائی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی پولیس نے شہریوں کو تنبیع کی ہے کہ وہ ایسے نوسر بازوں سے بچ کے رہیں ۔