اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی کمپنیوں کا ایرانی بندرگاہ میں سرمایہ کاری سے انکار، چاہ بہار کے ذریعے خطے میں بالادستی قائم کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق متوقع امریکی پابندیوں کے باعث غیر ملکی کمپنیوں نے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار میں سرمایہ کاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس حوالے سے مغربی کمپنیوں نے چاہ بہار بندرگاہ
کیلئے بھارت کو آلات بیچنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہار میں 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدہ پر دستخط ہوئے ایک سال گزر چکا ہے تاہم ابھی تک بندرگاہ کی تعمیر کے سلسلے میں بھارتی تعمیراتی فرم کوئی بھی ٹینڈر جاری نہ کر سکی ہے۔بھارتی حکام کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے متعلق رویہ جارحانہ ہے جس کی وجہ سے امریکی پالیسی میں غیر یقینی پائی جاتی ہے۔