اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے تہران پارلیمنٹ پر حملہ سے متعلق پاکستان کی قومی اسمبلی کی قرارداد پر پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اورکہا ہے کہ اس قرارداد سے ایران کے عوام کو حوصلہ ملا ہے ۔ تہران سے فون پرپاکستان کے ایک قومی اخبارسے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ایرانی پارلیمنٹ پردہشت گردوں کے حملے کے بعد صورتحال مکمل طورپر کنٹرول میں ہے ۔
سیکیورٹی کے سخت اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی اب ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے۔ دنیا کے کئی ملکوں میں دہشت گرد افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ایران میں انہوں نے یہ کوشش کی ہے ۔ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے ہمارے سپیکر سے فون پر بات چیت کرکے ان کے ساتھ تہران کی پارلیمنٹ پر حملہ پر اظہار یکجہتی کیا