پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات،بھارت نے اہم اعزاز کھو دیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار میں مزید کمی ہو نے سے نے سب سے تیز رفتار معاشی ترقی کا اعزاز کھو دیا، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارتی جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 6.1فی صد رہی جو توقعات سے کم تھی۔بھارت کی مجموعی ملکی پیداوار کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی معیشت میں ترقی کی شرح کم ہونے کا بنیادی سبب مودی سرکار کی جانب سے نوٹ بندی کی پالیسی کو قرار دیا جا رہا ہے۔مارچ میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں اضافے کی شرح ساڑھے چھ فیصد متوقع تھی جو چھ اعشاریہ ایک فیصد رہی۔ یوں بھارت نے دنیا کی بڑی

معیشتوں میں سب سے تیز رفتار ترقی کا اعزاز کھو دیا ہے۔ چین 6 اعشاریہ 9 فیصد جی ڈی پی گروتھ کے ساتھ بھارت سے اوپر آ گیا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کی تیزی سے تکمیل اورچین کی علاقائی ممالک پاکستان،سری لنکا، بنگلہ دیش اورنیپال میں بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں کے باعث بھارت کی معیشت کے مزید سکڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،یاد رہے مودی سرکار نے نقلی نوٹ اور کالے دھن کے خلاف مہم کے تحت ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بند کر دیئے تھے۔ جس کے بعد ملک میں نقد رقم کا بحران پیدا ہو گیا تھا اور معاشی سرگرمیاں بھی کافی حد تک متاثر ہوئیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…