نئی دہلی(این این آئی)مودی سرکار کو پاک چین اقتصادی راہداری پر جلن اور حسد مہنگی پڑگئی ٗ پاکستان کی تنہائی کے خواب دیکھنے والا بھارت خود تنہا رہ گیا ٗون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے بائیکاٹ کر کے خطے میں الگ تھلگ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے چین میں ہونے والے فورم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اقتصادی راہداری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے واویلا مچایا کہ چین اقتصادی راہداری منصوبے پر باضابطہ بات کرے۔چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے یوریشیا سے ملانے کیلئے چین کے اس منصوبے میں شامل ہو جائے۔بیجنگ میں جاری کانفرنس میں کم از کم 28 سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیدار شرکت کررہے ہیں اور اس کانفرنس کو عالمی مقبولیت کا منصوبہ قراردیا جارہا ہے۔