اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری میں تیسرا ملک شامل ہو گیا، نیپال نےمعاہدے پر دستخط کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نیپال نے چین کے ساتھ سی پیک منصوبے میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تقریب کھٹمنڈو میں نیپالی وزارت خارجہ میں منعقد کی گئی تھی۔ نیپال کی جانب سے سیکرٹری خارجہ شنکر بیراگی
اور چین کی جانب سے نیپال میں تعینات چینی سفیر یوہانگ نے سی پیک میں نیپال کی شمولیت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ نیپالی وزیر خارجہ سہاران ماہات نے معاہدے کی تقریب میں دستخط کے بعد کہا کہ یہ معاہدہ چین اور نیپال کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم ہے جس سے سول انفراسٹرکچر میں بہتری اور ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔