کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ ماہ رمضان میں وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرینگے جبکہ افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ حالات بہتر ہونے کے بعد کریں گے ۔ یہ بات دونوں افغان رہنماؤں نے کابل میں پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے الگ الگ گفتگو میں کہی۔
حامد کرزئی نے کہا کہ انہوں نے دعوت منطور کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایک جوابی خط بھی لکھا ہے جسے انہوں نے ”نجی “ قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو دینے سے انکار کیا۔واضح رہے کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ پاکستان پر افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ کو شدید تحفظات ہیں۔