منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی لڑکی کو شاہی خاندان نے ’’شہزادی‘‘ کا درجہ دیدیا، اعزاز کی وجہ کیا ہے؟

datetime 2  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی سعودی میڈیاسے وابستہ‘ مشہورخاتون تاجرہ اور اردو زبان کی مصنفہ و شاعرہ سمیرہ عزیز نے بالاخرشہزادی کا لقب حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سمیرا عزیزجو سعودی عرب میں مقیم اورانتہائی گوناگوں شخصیت کی مالک ہیں‘ انہیں فلپائن کے شاہی خاندان نے ’شہزادی کے اعزازی لقب‘ سے نوازا ہے۔سمیرہ عزیز کو موصول ’سلطنت بویان

news-1493710284-9836

دارلسلام‘ کے خصوصی شاہی دعوت نامے کے مطابق 22 اور23اپریل کو شاہی جنرل اسمبلی کا ایک اہم اجلاس فلپائنی شہر جنرل سنٹوس کے ہوٹل سبرینا میں منعقد کیاگیا، جس کا موضوع ” ’ بنگسامورو برادری‘ میں عدل اور باوقار امن و ترقی کے نفاذ کےلئے وفاقیت کے امکانات “ تھا۔اس اجلاس میں بنگسامورو برادری کے اعلیٰ عہدیداروں اور فلپائنی حکومتی سطح کے قومی شخصیات نے شرکت کی، جن میں صدارتی مشیرسیکریٹری جیزس ڈوریزا بھی شامل تھے۔ شہزادی بننے کے موقع پرتقریب سے خطاب سمیرہ عزیز نے اس موقع ہر کہا کہ ” محبت و عزت ہمیشہ انمول ہوتی ہے۔خوش قسمتی سے میری میڈیا می خدمات کے باعث مجھے لگاتار محبتوں کا خزانہ ملتا رہا ہے۔ بلاشبہ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ مجھے سلطنت بویان کی طرف سے ’شہزادی‘ کے شاہی خطاب سے نوازہ گیا ہے۔میں ہمیشہ سے اس بات کی متمنی رہی ہوں کہ اپنے وطن سعودی عرب کو میں دنیا سے جوڑوں اور مسکراہٹوں کا پرچار کروں، لہذا میری اس خواہش کی تشفی کےلئے ’شہزادی‘ کا یہ لقب میرے لئے اہم حیثیت کا حامل ہے۔ میرے لئے زیادہ اہم کامیابی یہ ہے کہ میں’دلوں کی ملکہ‘ بن کر راج کروں اور آج میں یہ محسوس کررہی ہوں کہ میں دلوں پر راج کر رہی ہوں ، جس کے باعث مجھے اس شاہی لقب سےنوازا گیا ہے۔ میرا ایمان ہے کہ آپ کو جتنی کامیابی و قوت ملتی

news-1493710284-6535

ہے،آپ کی ذمہ داری اتنی ہی بڑھتی ہے۔ذمہ داریاں و توقعات پوری کرنا میرے نزدیک زیادہ اہم ہے۔میں اس اعزاز کے لئے شکر گزار ہوں۔ بلاشبہ یہ انسانیت، امن و ترقی کو مسکراہٹوں کے ساتھ تقویت دینے کا ایک اہم آغاز ہے“۔ حالاتِ زندگی سمیرہ عزیز کی ولادت سعودی عرب میں ہوئی۔ پاکستان اور اردو زبان سے ان کا گہرا تعلق ہے‘ ان کے والدین کراچی سے تھے اور کراچی میں ان کا مستقل آنا جانا رہتا ہے۔ان کی کئی کتابیں منظرِ

news-1493710284-9127

عام پرآچکی ہیں۔ بچپن میں ان کی والدہ نے بیوگی کے کٹھن حالات میں ان کی پرورش کی۔ کم عمری میں شادی کے بعد سمیرہ عزیزنے اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور آج وہ’ سمیرہ عزیز گروپ آف کمپنیز کی چئیر پرسن ‘بھی ہیں۔وہ حقوقِ نسواں پر سعودی عرب میں فلمسازی کرتی رہی ہیں اوراب بالی ووڈ میں فلمسازی کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں،جس کی شوٹنگ وہ جدہ میں ہی کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…