نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کابینہ نے فاضل بجلی پاکستان کو بیچنے کی منظوری دے دی ہے۔بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے فاضل بجلی کو پاکستان بیچنے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔اس سے قبل مشرقی پنجاب حکومت نے مرکزی حکومت کو اس حوالے سے تجویز پیش کی تھی۔وزیر اعلی نے
انکشاف کیا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم نے سی آئی آئی کے چیئرمین اور سی ای او کی سربراہی میں وفد کو اپنے مثبت فیصلے کے بارے آگاہ کیا، اور پاکستان کے ساتھ دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کا عندیہ بھی دیا۔واضح رہے کہ نریندر مودی کو بجلی دینے کی دعویدار حکومت پاکستان نے الٹا بھارت سے ہی بجلی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔