سرینگر/نئی دہلی (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی سمجھ لیں کہ پتھرپھینکنے والے کو سیاحت سے کوئی مطلب نہیں،کشمیری نوجوان جان دے رہا ہے تو سیاحت نہیں وطن کیلئے دے رہاہے،یہ سمجھناچاہیے کہ پتھرمارنیوالابھوکامرے گالیکن وطن کیلئے پتھرمارے گا،اگر پاکستان، بھارت مسائل حل نہیں کر سکتے تو امریکاکو ثالثی کرنی چاہیے،اس وطن کا فیصلہ ہونا چاہیے جو
کشمیریوں کو قبول ہو۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے مودی کے کشمیری بچوں کو سیاحت یا دہشتگردی میں سے کوئی ایک منتخب کرنے بیان پر بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان، بھارت مسائل حل نہیں کر سکتے تو امریکاکو ثالثی کرنی چاہیے،اس وطن کا فیصلہ ہونا چاہیے، جو کشمیریوں کو قبول ہو۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری نوجوان جان دے رہا ہے تو سیاحت کیلیے نہیں وطن کیلئے دے رہاہے،یہ سمجھناچاہیے پتھرمارنیوالابھوکامرے گالیکن وطن کیلئے پتھرمارے گا،مودی صاحب سمجھ لیں یہ سمجھناچاہیے پتھرمارنیوالابھوکامرے گالیکن وطن کیلئے پتھرمارے گا،مودی صاحب سمجھ لیں کہ پتھرپھینکنے والے کو سیاحت سے کوئی مطلب نہیں،مودی کوکہتاہوں کہ اس میں شک نہیں کہ سیاحت کشمیریوں کی زندگی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ مقبوضہ کشمیر کے دوران کہا تھاکہ کشمیریوں نوجوانوں کو سیاحت یا دہشتگردی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔مودی کوکہتاہوں کہ اس میں شک نہیں کہ سیاحت کشمیریوں کی زندگی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ مقبوضہ کشمیر کے دوران کہا تھاکہ کشمیریوں نوجوانوں کو سیاحت یا دہشتگردی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔