بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ یوم پاکستان کی تقریب میں چینی دستوں کی شرکت بھارت کیلئے کیا واضح پیغام تھا ؟‘‘

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چینی فوجی دستوں نے اسلام آباد میں ہونے والی یوم پاکستا ن کی پریڈ میں پہلی بار حصہ لیا ، اسے ماہرین اور مبصرین نے پاکستان اور چین کے قریبی تعلقات کا مظہر قرار دیا ہے جبکہ بعض دیگر ماہرین نے اسے علاقے میں چین کی بڑھتے ہوئے رابطوں کی علامت قرار دیا ہے ، 23مارچ کو ہونے والے فوجی پر یڈ کے اس فقید المثال مظاہرے میں چینی فوج کے 90فوجیوں نے حصہ لیا جس میں پاکستان نے اپنے

طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں ، ٹینکوں اور جنگی ہتھیاروں کی نمائش کی تھی۔ ’’سپوٹ نک ‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں فوجی امور کے ماہر سانگ زیائو جن نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایسی ہی فوجی پریڈز دوطرفہ ریاستی تعلقات کا پیمانہ ہوتی ہیں ، چین اور پاکستان کی افواج کے درمیان تبادلے معمول کی بات ہے کیونکہ عملی طورپر بیجنگ اور اسلام آباد دفاعی شراکت دار ہیں اور ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کے درمیان دفاعی شراکت داری کے شاندار تعلقات قائم ہیں ، عین اسی وقت دونوں ریاستیں فوجی اتحادی نہیں ہیں تا ہم وہ معمول کے فوجی رابطے جن میں مشترکہ فوجی مشقیں شامل ہیں کو فروغ دے رہے ہیں ، ماسکو کے ادارہ برائے عالمی معیشت و بین الاقوامی تعلقات کے ماہر پیٹر ٹوپی چکا نوف نے بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان قریبی ،سیاسی ، اقتصادی اور فوجی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں ممالک تعاون کو مزید فروغ دینے میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے بہت ہی قریب ہیں۔ اسلام آباد میں 23مارچ کو ہونیوالی یوم پاکستان کی پریڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں پریڈ میں چینی دستوں کی شراکت سے پاکستان اپنے قریبی ہمسائے کو یہ پیغام بھی دینا چاہتا ہو کہ چین اسلام آباد کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان چینی حمایت کو اہمیت دیتا ہے ، دوسری

طرف روسی فوجی ماہر وکٹر مورا خووسکی جو ایک فوجی میگزین کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں نے بتایا کہ وہ بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے ، چین ان تعلقات کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کو ضروری خیال کرتا ہے اور وہ خطے میں اپنے تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے، سچی بات یہ ہے کہ بیجنگ کا اسلام آباد کے ساتھ اتحاد ایشیاء

بحرالکاہل کے خطے میں چین کے قائدانہ کردار کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کررہا ہے، علاوہ ازیں پاکستان اور امریکہ کے درمیان سردمہری خلا کو پر کرنے کے لئے چین کو موقع فراہم کررہی ہے جس سے وہ واضح طورپر سینٹرل ایشیا ء میں اپنے اثر رسوخ کو مضبوط بنارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…