منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بدترین ہنگامے،فائرنگ،جھڑپیں،پتھراؤ،مقبوضہ کشمیرمیں حالات قابو سے باہر،متعددہلاک و زخمی

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آئی این پی) بدترین ہنگامے،فائرنگ،جھڑپیں،پتھراؤ،مقبوضہ کشمیرمیں حالات قابو سے باہر،متعددہلاک و زخمی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہری شہید اور18 زخمی ہوگئے جس کے بعد دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 3بے گناہ کشمیریوں کو عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا جس کے بعد علاقے

میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوئے جو دیکھتے ہی دیکھتے تشدد کا رنگ اختیار کرگئے۔انسپکٹر جنرل سید جاوید مجتبی گیلانی نے دعویٰ کیا کہ پولیس اور فوجی اہلکاروں نے مبینہ شدت پسند کی موجودگی کی اطلاع پر جموں و کشمیر کے جنوبی قصبے چادورہ کا محاصرہ کیا جس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی تو سیکڑوں افراد بھارت مخالف نعرے لگاتے ہوئے اس علاقے میں پہنچ گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے فورسز پر پتھرا شروع کردیا جس کے بعد پولیس نے بھی مظاہرین پر فائرنگ کردی اور اس کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کا دعوی ہے کہ پولیس اور فوج کے 8 اہلکار بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کئی دہائیوں سے جاری ہے اور 1989 کے بعد مزاحمتی تحریکوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اس تنازع میں اب تک 68 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی پولیس اور فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مشترکہ کارووائی کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت رئیس احمد وانی اور فاروق احمد ہرا کے نام سے ہوئی تھی ۔یاد رہے کہ 8 جولائی 2016 کو مقبوضہ کشمیر میں اسی طرح کے ایک آپریشن میں بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کو شہید کردیا تھا جس کے بعد کشمیر بھر میں

پرتشدد مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔برہان وانی کی شہاد ت کے بعد بھارتی فورسز نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ اور پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید اور سیکڑوں بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…