انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ یورپی رہنما جب تک انہیںآمر کہتے رہیں گے، وہ جوابی طور پر انہیں نازی ہونے کا طعنہ دیتے رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک ٹی وی سے بات چیت میں ترک صدرایردوآن نے کہاکہ آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ ایردوآن کو آمر کہتے رہیں لیکن ایردوآن کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ آپ کو فاشسٹ یا نازی کہے۔ ایردوآن نے اس تناظر میں اصرار کیا کہ وہ
بھی جوابی طور پر یورپی رہنماؤں کے لیے ایسی اصطلاحات کا استعمال کرتے رہیں گے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مزید کہا کہ سولہ اپریل کے ریفرنڈم کے بعد ترکی یورپی یونین کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانی والی مہاجرین کی ڈیل اگرچہ ابھی تک مکمل فعال ہے لیکن انقرہ حکومت اس ڈیل پر نظر ثانی کا عندیہ دے چکی ہے۔