نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے پاکستان سے اپنے ملک واپس جانے والے افغان مہاجرین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کیلئے انہیں گھر بنا کر دینے کا جھوٹا دلاسہ دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے نکالے جانے والے افغان مہاجرین کے لیے حکومت ہندوستان کی جانب سے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ہندوستان کی وزارت خارجہ نے یہ بات بھی زور دیکر کہی ہے کہ بھارت بہت جلد افغان طلبہ کو پی ایچ ڈ کے لیے اسکالرشپ بھی فراہم کرے گاجبکہ دوسری طرف بھارت ، افغانستان کی مدد
کرنے والے ملکوں سے ایک ہے اور پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے مسلسل تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان ، اس کے خلاف سازشوں کی غرص سے افغانستان میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور افغانستان میں بدامنی کی ایک وجہ ہندوستان کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ بھی ہے۔افغان حکام پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بارہا کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی دوسرے ملک کو ، پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔