پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی کی خود کشی، تعداد 378 ہو گئی

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی نے خود کشیکرلی جس کے بعد خودکشیاں کرنے والوں کی تعداد 378 ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں پونچھ سیکٹر میں تعینات پرمود کمار نامی بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔گزشتہ چند ماہ سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے اپنی حالت زار سے پردہ اٹھانے کا سلسلسہ جاری ہے جس میں عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ کس طرح ان سے طویل ڈیوٹیاں کروائی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں انتہائی

خستہ حال کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجی افسران اہلکاروں سے اپنے گھر کی ڈیوٹیاں بھی کرواتے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور بھوک سے نڈھال ایک بھارتی فوجی نے مایوس ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پرمود کمار نامی بھارتی فوجی پونچھ سیکٹر کے سب سیکٹر منکوت میں تعینات تھا اور گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اہل خانہ سے جدائی اور افسران کی بادشاہی سے مایوس ہو چکا تھا۔ پرمود کمار کی موت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد اب 378 ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…