جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا جنازہ نکل گیا،آرمی چیف مشتعل،انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر/نئی دہلی (آئی این پی)100سے زائد نوجوانوں نے فوجی قافلے پر حملہ کرکے پتھرا کیاجس سے کئی فوجی زخمی ہوگئے ،بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں پتھراؤکرنیوالے نوجوانوں ، پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور پاکستانی پرچم لہرانے والوں کی کھوج میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا،بھارتی فوج کے ترجمان نے مقامی لوگوں کو خبردار کیاہے کہ وہ نوجوانوں کو ہتھیاراٹھانے

،پتھراؤکرنے ،پاکستان اور داعش کے جھنڈے لہرانے سے بازرکھیں ورنہ انہیں ملک دشمن سمجھ کر ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،دوسری جانب ضلع شوپیاں میں مجاہدین کے حملے میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ،پتھراؤکرنیوالے نوجوانوں ، پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور پاکستانی پرچم لہرانے والوں کی کھوج میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔ایک روز قبل ضلع کولگام کے گاؤ ں تری گام میں 100سے زائد نوجوانوں نے فوجی قافلے پر حملہ کرکے پتھرا کیاتھاجس سے کئی فوجی زخمی ہوئے ،اس موقع پر بھارتی فوج نے پیلٹ گن اور آنسو گیس کا استعمال کیا تھا اور مظاہرین پراندھادھندلاٹھی چارج بھی کیاتھا۔گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران کسی نوجوان کی گرفتاری ممکن نہ ہوسکی ۔بھارتی فوج کے ترجمان کاکہناہے کہ مقامی لوگوں کو خبردار کیاگیاہے کہ وہ نوجوانوں کو ہتھیاراٹھانے ،پتھراکرنے ،پاکستان اور داعش کے جھنڈے لہرانے سے بازرکھیں ورنہ انہیں ملک دشمن سمجھ کر ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔دوسری طرف بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں تین کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے ،یاور مظفر، وسیم ڈار اور دانش ڈارسوپور کے علاقے بٹہ پورہ کے رہائشی ہیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مخالف مظاہروں کے دوران پتھرا کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماؤں نے اپنے بیانات میں انسانی حقوق کی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جرائم کا نوٹس لیں۔دوسری جانبمقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مجاہدین کے حملے میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے ۔رپورٹس کے مطابق مجاہدین نے فوج کے قافلے پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جب وہ سرچ آپریشن کے بعد واپس جا رہے تھے۔ حملے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے جس میں سے 3 زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ۔حملے کے وقت گولی لگنے کی وجہ سے ایک راہ گیر خاتون بھی جاں بحق ہوگئی ۔

حملے میں زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کو سری نگر میں آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایریا سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) طاہر سلیم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خاتون ضلع شوپیاں کے اس علاقے کی رہائشی تھیں جہاں واقعہ پیش آیا۔بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ اس علاقے میں کیا گیا جو گزشتہ برس نوجوانمجاہد کمانڈر برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد مظاہروں کے حوالے سے مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔گزشتہ برس جولائی میں برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کے تشدد اور فائرنگ سے اب تک 90 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…