نئی دہلی (آئی این پی)بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے بین الاقومی سرحد پردر اندازی کی غرض سے پاکستان کی طرف سے آنے والی ایک سرنگ دریافت کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی ) دھر میندر پاریک کا کہنا ہے کہ اینٹی ٹنل مشق کے
دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے رامگڑھ سیکٹر میں بھارتی علاقے میں باڑ سے تقریبا 20میٹر سرنگ کا پتہ چلایا ہے ۔سرنگ 2.5 بائی 2.5فٹ چوڑائی میں ہے ۔انکا کہنا تھاکہ بی ایس ایف نے ٹنل دریافت کرکے پاکستان سے دہشتگردوں کی بھارتی علاقے میں دراندازی کی کوشش کوناکام بنا دیا ہے