بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

’’مسلمانان عالم کیلئے عبرت کا مقام ‘‘ ہندو آج کل کشمیر میں مسلمانو ں کی قبور کے ساتھ کیا کام رہے ہیں ؟ جان کرخون کھول اٹھے گا

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جموں(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میںہندو انتہا پسندوں نے قابض انتظامیہ کے تعاون سے جموں خطے کے علاقے سامبا میں ایک قبرستان کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت چالیس سے زائد قبریں مسمار کر دیںجس کے باعث علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقاف اسلامیہ کمیٹی جموںکشمیر کے افسر

راج محمد نے میڈیا کو بتایا کہ قبرستا ن کا یہ قطعہ اراضی اوقات کی ملکیت ہے اور یہاں پر کافی عرصے سے قبرستان قائم ہے لیکن ہندو فرقہ پرست عناصر اس پر قبضہ جماکر اسے کھیل کے میں میدان میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہندو ئو ں کے اس مذموم اقدام کیخلاف مسلمانوں کے اندر سخت تشویش کی لہر ڈوڈ گئی ہے اور انہوں نے قبروں کی مسماری کیخلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوانتہا پسندوں کو اس مذموم منصوبے میں کٹھ پتلی حکومت کے محکمہ ریونیو اور بلاک ڈویلپمنٹ افسر کی بھر پور سرپرستی حاصل ہے ۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے قبرستان کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کے گھنائونے منصوبے اور کم از کم 40قبروں کو منہدم کرنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر منصوبے کو فوری طور پر ترک نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ جب سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی کٹھ پتلی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے جموں خطے کے مسلمانوں کے خلاف ہندوئوں کی معاندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اورمساجد اور مقبروں کی اراضیوںپر قبضے کیے جا رہے ہیں۔حریت چیئرمین نے کہا کہ مذموم کارروائیوں کا سلسلہ اگر ترک نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…