جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے باوجود پاکستان اپنے دفاع میں کیا کچھ کر سکتا ہے؟

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے معروف تھنگ ٹینک سینٹرفار ایشیا پیسفک سٹڈیز کے ڈائریکٹر چاؤ کان چھنگ نے کہا ہے کہ بھارتی کولڈ سٹارٹ کے باوجود پاکستان اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کسی بھی قسم کے جنگی جنون میں کوئی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کرے ورنہ خطے کے حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک

انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ چین میں بھارت پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار اس صورتحال میں گہری دلچسپی رکھ رہے ہیں اور ان حالات میں بھارتی چیف کے اشتعال انگیزبیانات دونوں ممالک کے دوران مزید کشیدہ صورتحال پیدا کر سکتے ہیں جب امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ بھارتی فوج کے اشتعال انگیز بیانات کسی بھی خطرناک حالات کو آواز دے سکتے ہیں اور کوئی بھی غلط اقدام خطے کے امن کی فضا خراب اور مستقبل کو تاریک بنا سکتا ہے اگر ایساکچھ ہوا توہمسایوں کے مابین امن عمل کی معطلی کا ذمہ دار بھارت ہوگا۔ پاکستان اور بھارت دونو ں ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیت رکھنے والے ممالک ہیں۔اس بات کو یاد رکھتے ہوئے بھارت کو کولڈ سٹارٹ جیسی حکمت عملی سے بھی پرہیز کرنا چاہئے۔پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی افواج کی تعداد میں زیادہ فرق ہے لیکن پاکستان نے اپنے ایٹمی ہتھیار سنبھال کر رکھنے کیلئے نہیں بنائے اور پاکستان کی ایٹمی ہتھیاروں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…