بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھار ت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا،مودی سرکار کا ہنگامی اقدام

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کا جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،دفاعی بجٹ میں 10فیصد اضافہ کرنے کے بعد مودی سرکار نے گولہ باروداور اسلحے کی خریداری کیلئے200 ارب مالیت کے ہنگامی سودوں پر دستخط کر دیے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے جدید جنگی اسلحے اور گولہ بارود کے ہنگامی سودوں کی منظوری دیدی ہے جس کا مقصد 10دنوں تک جنگ میں شمولیت یقینی بنانا ہے ۔بھارت اسلحے کی خریداری

 

کیلئے اسرائیل ، فرانس اور روس پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط کر نا ہے ۔بھارتی میڈیا کا دعو ی ہے کہ مودی سرکار نے اڑی واقعے کے بعد اسرائیل اور روس سے اسلحہ خریدنے کا منصوبہ بنایا جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور اب اس حوالے سے دیگر مغربی ممالک کے ساتھ بھی معاہدوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں بھی 10فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…